مندر سے پرساد کھانے پر انتہا پسند ہندوؤں نے معذور مسلمان کو مار مار کر قتل کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والا مسلمان معذور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے سندر نگری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ مسلم نوجوان اسرار نے مبینہ طور پر مندر سے پرساد کھایا جس پر موقع پر موجود افراد نے اس پر چوری کا الزام لگاکر اسے کھمبے سے باندھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل افراد نے چوری کا الزام لگا کر نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل

پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان پر مندر سے 20 روپے چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔

نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کو ان کے پڑوسی گھر لے کر آئے اور واقعے کے بارے میں بتایا، اسرار کے جسم پر شدید زخم تھے اور وہ اسپتال لے جانے سے پہلے ہی مرچکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Posts