سیاحت کے پائیدار مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت
بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شعبۂ سیاحت کے پائیدار مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں، ہم خطے کی ترقی و خوشحالی میں شعبہ سیاحت کے کردار و صلاحیت کو بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے چند دلکش ترین سیاحتی مقامات کا حامل ملک ہے جو بلند ترین پہاڑی چوٹیوں، شاندار ساحلی پٹی، خوبصورت جھیلوں، سرسبز و شاداب وادیوں، قدیم تہذیبوں اور بھرپور ثقافتی ورثے کی حامل سرزمین ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ آج موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کئی سیاحتی مقامات اور آبادیوں کو بقا کے خطرات لاحق ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے برسرپیکار بہت سے ممالک کو سرمایہ کاری کی کمی اور مہنگائی کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے پائیدار اور محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں نئی حدود اور طویل المدت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ رواں برس کے عالمی یومِ سیاحت کا مقصد نجی شعبے کو کاربن اخراج صفر تک لانے کے طریقے اپنانے کی جانب راغب کرنا ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں شعبۂ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے بے شمار ممالک کیلئے سیر و سیاحت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

آج سے 3 سال قبل فوربز نامی عالمی جریدے نے پاکستان کو سال 2020 کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک قرار دیا جس کے بعد حکومتِ پاکستان بھی شعبۂ سیر وسیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھاتی نظر آئی۔اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے شعبۂ سیاحت کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا۔ 

 

Related Posts