24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ کن موبائل فونز میں کام نہیں کرے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر آپ کے پاس پرانا اسمارٹ فون ہے جس کا آپریٹنگ سسٹم بھی پرانا ہے تو اب کوئی نیا فون خرید لیں کیونکہ معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ کچھ مخصوص اسمارٹ فونز پر چلنا بند ہو جائے گا۔

ویب سائٹ ’فون ورلڈ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق اس وقت واٹس ایپ 4.1 اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے تاہم 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ صرف 5.0 اینڈرائیڈ ورژن پر چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بالآخر بھارت نے پاکستانی ٹیم کے ویزے منظور کرلیے

لہٰذا اگر آپ کے پاس 5.0 سے کم والا اسمارٹ فون ہے تو 24 اکتوبر کے بعد اُس پر واٹس ایپ چلنا بند ہو جائے گا۔

اسی طرح 24 اکتوبر کے بعد آئی فون پر واٹس ایپ چلانے کے لیے آئی او ایس 12 کا ہونا ضروری ہے لہٰذا آئی او ایس 12 سے پرانے آئی فون ورژن پر بھی واٹس ایپ کا چلنا بند ہو جائے گا۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر ’واٹس ایپ چینل‘ کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے بعد اس میسجنگ پلیٹ فارم پر کوئی بھی سلیبرٹی، کمپنی، برینڈ یا پھر عام عوام اپنا چینل بنا سکتے ہیں اور اُسے پبلک کے لیے لانچ کر سکتے ہیں۔

Related Posts