لاہور:پی ٹی آئی کے اسیر رہنماء میاں عباد فاروق کا کم سن بیٹا عمار اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق عباد فاروق کے بھائی نے بتایا کہ ان کا 9 سالہ بھتیجا اپنے والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔
عباد فاروق کے بھائی کا کہنا تھا کہ عمار عباد ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر والد کی یاد میں روتا رہتا تھا۔ بچے کا نماز جنازہ آج رات قبرستان منشی ہسپتال لاہور میں ادا کیا جائے گا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عباد فاروق نے جیل سے عمار کی ہمت بندھائی تھی اور پریشان نہ ہونے کا پیغام دیا تھا۔
مزید پڑھیں:عالمی بینک: فسلطین پر اسرائیلی پابندیوں کے خطرناک اثرات کا انتباہ
واضح رہے کہ پی پی 149 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرعباد فاروق نو مئی واقعہ کیس میں جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔