بدترین مہنگائی: جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس کے پی کے پر دھرنا شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا کے باہر دھرنا دے دیا۔

جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت کارکنوں نے گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے تین روز کے لیے دھرنا دے دیا اور عجائب گھر کے سامنے کنٹینر لگاکر بند کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تین روز کے لیے پشاور میں پڑاؤ ڈال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بینک: فسلطین پر اسرائیلی پابندیوں کے خطرناک اثرات کا انتباہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری احتجاجی تحریک پرامن ہے جلاؤ گھیراؤ مقصد نہیں ہے، حکومت کو قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا ہوگا۔ جماعت اسلامی بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں 21 اور کوئٹہ میں 24 ستمبر جب کہ کراچی میں 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے۔

Related Posts