اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جہاں اسلام آباد سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے جبکہ لوئردیر، مالاکنڈ اور مظفر آباد میں بھی موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔
پاکستان میں 12 ربیع الاول کب ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی کے بعض علاقوں میں رات کو بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔