لاہور: ایشیا کپ کے فائنل سے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ فکر مندی کا شکار ہوگیا، پی سی بی نے سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ سے قبل سابق کرکٹرز سے مشاورت کرے گا، جس میں ایشیا کپ میں ہونے والی کوتاہیوں اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا جائے گا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بڑے فیصلے کرنے سے قبل سابق کرکٹرز کی رائے لینے کے خواہش مند ہیں۔
ایشیا کپ: سپر 4 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے ہرادیا
اس حوالے سے ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے، ایشیا کپ میں جو بھی غلطیاں ہوئیں ان کا جائزہ لیا جائے گا، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے قوم مایوس نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023ء کیلئے تاحال پاکستان ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان نہیں کیا جاسکا، ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔