کراچی، راشد منہاس روڈ پر سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ پر کمپنی منیجر و دیگر کا بدترین تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرقائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ پر کمپنی منیجر و دیگر نے چوری کا الزام لگاکر بدترین تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر سیکیورٹی کمپنی کے منیجر و دیگر افراد نے گارڈ سلیم سولنگی کو موبائل چوری کرنے کے الزام میں رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران انہوں نے گارڈ کو رسیوں سے باند ھ کر تاروں سے کرنٹ بھی لگایا۔

بتایا جارہا ہے کہ تشدد کے دوران سیکیورٹی گارڈ سلیم جرم سے مسلسل انکار کررہا تھا لیکن پھر بھی کمپنی منیجر و دیگر گارڈ کو مارتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم جاں بحق

قبل ازیں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مسلح ملزمان نے لیدر گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین سے بھری بس کو لوٹ لیاتھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جارہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے بس میں موجود 70 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہوئی ہوئی، ملزمان فیکٹری ملازمین سے 65 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Related Posts