الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کو ہدایت کی ہےکہ کابینہ ارکان کا تقرر کرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔
اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کو مراسلہ لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
طالبان حکومت کی جانب سے نئے چینی سفیر کا زبردست خیر مقدم، گارڈ آف آنر پیش
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ یہ عام تاثر ہےکہ نگران حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، ایک سیاسی جماعت نے حالیہ پریس کانفرنس میں اس طرف نشاندہی کی ہے، پریس کانفرنس میں نگران حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سابقہ حکومت کی وراثت لےکر چل رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ کابینہ ارکان کا تقررکرتے وقت ان افراد سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو، سینیئر سول سرونٹس کی اہم عہدوں پر تقرری کے وقت غیر جانبداری کو سامنے رکھا جائے۔