بھارت میں اسکول کے طلبہ نے دلت خاتون کا تیار کردہ ناشتہ کھانے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چنئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں مذہبی انتہا پسندی نے اسکول کے بچوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، طلبہ نے دلت خاتون کا تیار کردہ ناشتہ کھانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو میں اسکول کے طلبہ نے اپنے والدین کے کہنے پر دلت خاتون کا تیار کردہ ناشتہ کرنے سے انکار کیا جس سے مقامی حکومت طلبہ کو لذت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کی کوشش رائیگاں جانے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کا چندریان کامیاب، سمندریان کا منصوبہ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلبہ کے والدین دلت خاتون کے ہاتھوں ناشتے کی تیاری پر اعتراض کر رہے ہیں۔ دلت خاتون کا بیان ہے کہ میرا تیار کردہ ناشتہ طلبہ تو کھانے کو تیار ہیں تاہم ان کے والدین انہیں ایسا کرنے سے روک رہے ہیں۔

ہمسایہ ملک کے میڈیا کا کہنا ہے کہ دلت خاتون نے یہ بیان بھی دیا کہ مجھے گاؤں سے نکالے جانے کا خدشہ ہے۔ ضلعی کلکٹر نے واقعے کا نوٹس لے لیا  تاہم وزیر اعلیٰ بریک فاسٹ اسکیم کے تحت ناشتے کی فراہمی متنازعہ بنا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلت خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں این جی او گروپ کی رکن رہی ہوں لیکن مجھ سے تعصب برتا جارہا ہے۔ پہلے میں نے اس معاملے کی شکایت نہیں کی کیونکہ میں طلبہ پر دباؤ ڈالنے کے حق میں نہیں تھی۔

Related Posts