شانگلہ کے علاقے چکیسر میں جے یو آئی رہنما قاری عثمان کا زبردست استقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شانگلہ رنزڑہ سڑک کی تکمیل کے بعد ان شاءاللہ تمام ملحقہ علاقوں میں تعمیر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ رنزڑہ سڑک کی تعمیر سے ملحقہ علاقوں کے ہزاروں مفلوک الحال عوام سکھ کا سانس لیں گے۔

رنزڑہ سڑک کی تعمیر بڑی جدوجہد کے بعد عمل میں آئی ہے جسمیں انجنئیر امیر مقام خان، قاری محمد عثمان، ڈاکٹر عباداللہ خان اور بخت عالم خان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ رنزڑہ کے غریب عوام نے اپنی مدد آپ کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی حدود میں سڑک پر کام شروع کرکے والی سوات کے دور کی یاد تازہ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد افغانستان میں ہلاک

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان، مئیر چکیسر بخت عالم خان، مشہود احمد خان، ملک شاکر، ڈاکٹر فضل ربی، مولانا احسان الحق، قاری نذر محمد، مولانا سعید اللہ، مولانا عطاءالرحمن، مولانا شاہ حسین، مولانا ظیف اللہ، مولاناعبد المقتدر، صاحبزادہ محمد صالح، مولوی محمد نعمان اور دیگر عمائدین علاقہ رنزڑہ نے قاری محمد عثمان اور بخت عالم خان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استقبالیہ کا اہتمام بخت بانڈہ میں علاقہ رنزڑہ کے مکینوں نے کیا تھا۔ قبل ازیں بخت بانڈہ پہنچنے پر قاری محمد عثمان اور بخت عالم خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور علاقہ کے عوام نے جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا بخت بانڈہ آمد پر زبردست خیر مقدم کیا اور کہاکہ رنزڑہ سڑک کی تعمیر کے کام شروع کرنے پر تمام ملحقہ علاقوں کے خواتین و حضرات انجنئیر امیر مقام خان، قاری محمد عثمان اور بخت عالم خان کے اس تاریخی اور مثالی کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ رنزڑہ سڑک کی تعمیر کی جدوجہد میں نے 2005 سے شروع کی تھی جو اب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے عملی طور پر کام شروع کرنے سے پوری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنزڑہ سڑک کی تعمیر عوام کا درینہ مطالبہ تھا۔

انہوں نے انجنئیر امیر مقام خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے آخری بار سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی کی طرف سے انجنئیر امیر مقام خان سے ملاقات کی تو انہوں نے وعدہ کیا کہ علاقہ رنزڑہ کی سڑک مجھ پر آپکا قرض ہے۔ عیدالاضحٰی کے بعد کام شروع کیا جائے گا جسکے بعد انکے وعدے کو عملی جامہ مئیر چکیسر بخت عالم خان نے اس وقت پہنایا جب سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل مولانا اظہار الحق اور خان آف شنگ بختی خان کے ہمراہ ان سے ملاقات کیلئے 7جولائی کو انکے گھر گئے۔

انہوں نے ہماری عزت افزائی کرتے ہوئے فورا تاریخ کے تعین پر اتفاق کیا اور اس طرح 15جولائی کو ڈاکٹر عباداللہ خان کے ہمراہ طویل جدوجہد کے بعد رنزڑہ سڑک کا افتتاح کیاگیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ اب بخت عالم خان خود اس سڑک کی نگرانی کررہے ہیں۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مئیر چکیسر بخت عالم خان نے کہاکہ رنزڑہ سڑک انجنئیر امیر مقام خان کی ذاتی دلچسپی اور قاری محمد عثمان کی بے مثال جدوجہد کے احترام میں ممکن ہوسکی ہے۔ انجنئیر امیر مقام خان نے جب سے قاری محمد عثمان سے وعدہ کیا، اس کے بعد مجھے اور ڈاکٹر عباداللہ خان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیا۔ ان کی ایک ہی بات تھی یہ رنزڑہ سڑک مجھ پر قاری محمد عثمان کا قرض ہے۔

Related Posts