بھارت میں خاموشی، ویتنام میں پریس کانفرنس، سوچا نہیں تھا امریکی صدر بزدل ہوگا۔بھارتی پروفیسر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ہوم: امریکی صدر نے دورۂ بھارت کے موقعے پر اقلیتی اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں پر منہ نہ کھولا تاہم ویتنام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا جس پر بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ سوچا نہیں تھا امریکی صدر اتنا بزدل نکلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی تجزیہ کار و پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارت میں جو بائیڈن نے اپنا منہ نہیں کھولا اور پھر ویتنام جا پہنچے اور وہاں پریس کانفرنس کر ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

جی 20 کو بھارت میں اقلیتوں کی فکر نہیں، ارون دھتی رائے

ٹوئٹر پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ میں نے بھارت میں نریندر مودی کے سامنے انسانی حقوق اور آزادئ اظہارِ رائے پر گفتگو اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ امریکی صدر اتنے بزدل نکلیں گے کہ ان سے مودی کے سامنے آزادئ اظہارِ رائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگو بھی نہ ہوپائے گی۔ 

خیال رہے کہ امریکا ”چائنہ کنٹینمنٹ پالیسی“ کے تحت بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلۂ کشمیر کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہوئے عالمی میڈیا کے سامنے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔

 

Related Posts