ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑا آپریشن، چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں من چینی کی بوریاں برآمد کرلیں۔

راولپنڈی ڈویژن میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے کئی گوداموں پر چھاپوں کے دوران ذخیرہ اندوز گرفتار کرکے گودام سیل کردیئے اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

اے سی سٹی نے راولپنڈی کے دو گوداموں پر چھاپے مار کر ہزاروں من ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرکے گودام سیل کئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مالی بحران سنگین، قومی ایئر لائن کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم

تلہ گنگ میں عبدالوحید نامی شخص کے گودام سے ایک لاکھ چوہترہزارپانچ سوپچاس کلو اور رحمان علی کے گودام سے پچاس ہزار کلو گرام چینی برآمد کرلی گئی۔

صادق آباد لاوہ تلہ گنگ گودام سے پچیس ہزار کلو اورعرفان گودام سے پندرہ ہزار کلو ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب سوات میں انتظامیہ کلا ایکشن جاری ہے، جہاں سے سولہ ہزار چینی کےتھیلےضبط کرلیے گئے اور ملزمان گرفتار کرکے گودام سیل کردئیے گئے۔

دو روز میں خفیہ گوداموں سے چینی کےتیس ہزارتھیلے برآمد کیے گئے جبکہ چشتیاں میں گودام پر چھاپہ مار کر پانچ کروڑ کی چینی اور گھی برآمد کر لیا گیا اور جعفرآباد میں ڈیرہ الٰہ یار پولیس نے چینی کی دوسو چالیس بوریاں بر آمد کیں۔

Related Posts