پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےشہر قائد میں 100 مقامات پرسبزی سہولت بازارلگائے گئے۔
سبزی سہولت بازاروں میں تمام اشیاء منڈی کی قیمت پر اور خصوصی ڈسکاؤنٹ پر فروخت کی گئیں۔ جہاں سے ہزاروں خاندانوں نے استفادہ کیا۔
شہر کی معززشخصیات وعوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سبزی سہولت بازاروں کو خوب سراہا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر فیصل ندیم کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، رہنما انجینئر نعمان نے مقامی ذمہ داروں کے ہمراہ سبزی سہولت بازار وں کا دورہ کیا اور عوام کی خدمت میں مصروف ذمہ داران و کارکنان کو داد دی۔
یہ بھی پڑھیں:
مراکش، تباہ کُن زلزلے کی تصویری جھلکیاں
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکےہیں۔ ہر طبقہ زندگی میں عوام کا خون چوساجارہاہے۔ حکمرانوں نے ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا کرملک میں بدترین مہنگائی کا عذاب مسلط کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی دور ہو یہی لوگ چہرے بدل بدل کر مسلط ہوتے ہیں اور عوام کا خون چوستے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اس وقت کراچی میں 100 مقامات پر بازار لگائے ہیں۔ بازاروں کا یہ سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ ہر اتوار کو جاری رکھیں گے۔ اگلے اتوار کو شہر میں بڑے عوامی سہولت بازار لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے اہل خیر لوگوں کے ساتھ مل کر عوام کو آٹے، چینی، گھی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں خصوصی سبسڈی دیں گے۔
کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نےکہا کہ مہنگائی کا سونامی عوام کا ڈبو رہا ہے۔ حکمران طبقہ غریب عوام کے ٹیکسوں پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اندھی دولت کے انبار لگانے میں مصروف ہے۔ ایسے حالات میں عوام کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت صرف کراچی میں آج 100 مقامات پر سبزی سہولت بازار لگائے گئے ہیں۔ ہم عوام کو سہولت دینے کے لیے بےشمار پروجیکٹس پانی، صحت، صفائی ،سستی روٹی و دیگرپر کام کررہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عوامی سہولت پروگراموں کا دائرہ کا مزید وسیع کریں گے۔