میرے پاس تم ہو سمیت درجنوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرنے والے سینئر فنکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنے انتقال کی خبر جھوٹی قرار دے دی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون ان کے انتقال کی جھوٹی خبر شیئر کررہی تھیں۔ ویڈیو کے بعد عدنان صدیقی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھے آدمی تھے، اللہ جنت عطا فرمائے۔
رمہا احمد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت
انسٹاگرام پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عدنان صدیقی کے گھر والوں کو صبر دے اور دوستوں کو خوش اور آباد رکھے لیکن میں بالکل ٹھیک اور لائیو آپ کے سامنے بیٹھا ہوں۔ معلوم نہیں کس نے میری موت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلا دی؟
اداکار عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں۔ موت تو بر حق ہے مگر اچھی کچھ دن باقی ہیں۔ آپ سب لوگ خوش اور آباد رہتے ہوئے اپنی زندگی کا لطف اٹھائیں۔ صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ اگلی بار ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ ضرور کریں۔ میں تحریری طور پر یادگاری پیغام کے ہمراہ خبر کی تصدیق کیلئے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو پہنچ جاؤں گا، آخر آپ کی صحافت کا معیار تو بہت اعلیٰ ہے۔
Before anyone of you start offering condolences here, am rubbishing the news of my demise that’s doing the rounds on social media. Yours truly is very much alive and kicking Alhamdulillah.
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) September 9, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اداکار عدنان صدیقی نے ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی میرے انتقال پر تعزیت کرے، میں اپنی موت کی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبر کی تردید کرتا ہوں۔ الحمداللہ میں زندہ ہوں۔