فیصل آباد: ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا اور اس سے سامان سمیت رقم بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو فوڈ ڈیلیوری بوائے سے 2 کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کرلے گئے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے بھی چھین لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ مدعی ادریس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈی گراونڈ کےقریب آرڈر منگوایا، پھر سب لوٹ کر فرار ہوگئے۔
گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، 2آفیسرز سمیت 3جوان شہید
واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی اسکول کے پرنسپل کو دو درجن سے زائد ٹیچرز اور اسٹاف سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع ایم ایم نیوزکے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ ملزم کے دفتر سے ملنے والی زیادتی کی 25 ویڈیوز کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ گرفتار پرنسپل سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور پانچ متاثرہ خواتین کے کیس سامنے آئے ہیں، متاثرہ خواتین سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔