کراچی: عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کراچی میں ہوئی۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
آغا سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی
احتساب عدالت کراچی نے آغا سراج درانی کی ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور سابق اسپیکر کو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت پر 2روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر تاحال جیل میں ہیں۔ محکمۂ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ میرا عہدہ آئینی ہے جبکہ میرے گھر کو سب جیل بنایا گیا ہے۔ احتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ گھر کو سب جیل بنانا محکمۂ داخلہ کے قوانین کے مطابق ہے۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ اسمبلی کے باہر بیٹھے لوگوں سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں جائیں۔ اسمبلی کے باہر بیٹھنے سے اسمبلی کو نہیں، عوام کو پریشانی ہے۔ عدالت نے 19فروری کو ہونے والی سماعت کی کارروائی 5مارچ تک ملتوی کردی۔