چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ بار کی طرف سے الوداعی عشائیہ دیا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ جانے کا مشورہ دیا تھا، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار کی جانب سے 16 ستمبر کو عہدے سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کیلئے الوداعی عشائیہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں ملکی تاریخ کے اہم ترین فیصلے ہوئے جن میں عمران خان کی بطور وزیر اعظم عہدے سے سبکدوشی سے قبل پیش آنے والے واقعات اور شہباز شریف حکومت کا قیام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاحت میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔وصی شاہ

ہر بار چیف جسٹس کی تبدیلی کے موقعے پر سپریم کورٹ بار سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کو عشائیہ دیتا ہے۔ 16ستمبر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ 13 ستمبر کو سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس کو عشائیہ دیا جائے گا۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگلے ہی روز 17ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں ہی نامزد چیف جسٹس متعدد مواقع پر میڈیا پر متحرک نظر آئے۔

قبل ازیں 2018 میں اقتدار سنبھالنے والی پی ٹی آئی حکومت نے سبکدوش ہونے سے قبل حکومت نہ چھوڑنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کردیا جس پر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا۔

تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال کردی جس پر صدر عارف علوی نے منتخب قومی اسمبلی کو تحلیل بھی کردیا تاہم چیف جسٹس نے تمام فیصلے ریورس کردئیے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر قیادت سپریم کورٹ بینچ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا جس سے تحلیل کی گئی قومی اسمبلی دوبارہ بحال ہوگئی۔ پھر تحریکِ عدم اعتماد لا کر عمران خان کو آئینی طریقے سے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹا دیاگیا۔

Related Posts