حکومت سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔وصی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی وصی شاہ نے کہا کہ سرکاری اور نجی فریقین کی فعال شرکت سے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کے سیاحتی ویزے کے فروغ اور نمائش کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 کپاس کی پیداوار میں 98 فیصد کا اضافہ ریکارڈ 

گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی وصی شاہ نے کہا کہ حکومت ملک کے سیاحتی امکانات کی تلاش کیلئے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے جس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ مل سکے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وصی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ثقافتی، ماحولیاتی اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے غیر ملکی سیاحوں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو متوجہ کرنے کیلئے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاونینِ خصوصی اور مشیران کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جن میں سے جواد سہراب ملک کو معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی جبکہ وصی شاہ معاونِ خصوصی برائے سیاحت مقرر کردئیے گئے۔

مشعال حسین ملک کو معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق اور ویمن ایمپاورمنٹ جبکہ وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ کو معاونِ خصوصی برائے بحری امور، ڈاکٹر جہانزیب خان کو معاونِ خصوصی برائے ایس آئی ایف سی مقرر کردیا گیا۔

سیّدہ عارفہ زہرہ معاونِ خصوصی برائے تعلیم و قومی آہنگی جبکہ وقار مسعود مشیرِ خزانہ، ائیر مارشل (ر) فرحت حسین نگران وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی جبکہ احد چیمہ مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردئیے گئے۔ 

 

Related Posts