اسلام آباد: سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس کوشش میں ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف ایکشن لے۔ عمران خان کے وکیل ہائر کرنے سے ان کی نیت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں 2 بار ملک کے معاشی حالات بہتر کیے۔ عمران خان نے 126 دن تک دھرنا دیا اور موجودہ صدر پارلیمنٹ پر حملے کرتے رہے۔
عام انتخابات جنوری کے آخر میں کرائے جانے کا امکان، مجوّزہ شیڈول تیار
گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ عالمی برادری ہمارے خلاف کچھ ایکشن لے۔ پہلے سلمان رشدی کا وکیل ہائر کیا گیا، پھر عوامی ردِ عمل دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے۔ وکیل ہائر کرنے سے ان کی نیت سامنے آئی۔
سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ عمران خان لابیز کیلئے کام کر رہے ہیں، 9 مئی کے بعد ان کی اصلیت سامنے آئی۔ تحریکِ انصاف ضرور الیکشن لڑے، روک کون رہا ہے؟جنرل باجوہ کو پچھتاوہ ہے یا نہیں، نہیں جانتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کیا وہ لوگ کہہ سکتے ہیں عمران خان کو لانے کا تجربہ کامیاب رہا؟ہم نے نواز شریف کی قیادت میں کامیابی سے کام کیا۔ نواز شریف کی حکومت ہٹانے سے ملک کو بے پناہ نقصان ہوا۔ شہباز شریف نے بڑی بہادری سے اتحادی حکومت چلائی۔