ایشیاء کپ کے سلسلے کا چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو بڑے مارجن 89 رنز سے شکست دیدی۔
بنگلادیش نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، افغان ٹیم بنگلہ دیشی بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہی، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور پہاڑ جیسا اسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد نعیم 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور سنچریاں بنا ڈالیں، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز بنائے۔
مشفیق الرحیم نے 25 رنز اسکور کئے، جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں:عرفان پٹھان کا پاکستان پر طنز ان کے گلے پڑ گیا
افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں 245رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ابراہیم زاردان 75اور حشمت اللہ 51رنز بنائے۔