آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے
آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

نئی دہلی: ہندوستان کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں 4، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی ہے اور ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے چار دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:مسلح ملزمان کی مسجد پر فائرنگ سے 7 نمازی شہید ہوگئے

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست بھر میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 3افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts