بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دو مزاروں میں توڑ پھوڑ، لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کرتے رہے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے شہر رشی کیش میں ایک ہندو انتہا پسند  گروپ نے مسلمان بزرگوں کے دو مزاروں میں توڑ پھوڑ کی اور مبینہ طور پر اس واقعہ کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا۔

 بھارتی اخبار دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد اتراکھنڈ پولیس نے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ابھی تک اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس تا حال ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پوری بستی جلانے کا باعث بننے والا سانحہ جڑانوالہ دو مسیحی افراد کی ذاتی لڑائی کا شاخسانہ نکلا

سوشل سائٹ فیس بک پر دستیاب اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند گروپ کے ارکان نے ایک ہندو شخص کے گھر کے پیچھے بنے مزار کی دیواروں پر ہتھوڑا چلانے سے پہلے ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے مزار کو توڑنے کے لیے تعمیراتی مشینری تعینات کی اور مسلم کمیونٹی کے مزید مذہبی ڈھانچے کو منہدم کرنے کی دھمکی دی۔

شیام پور پولیس اسٹیشن کے انچارج جگت سنگھ نے دی ہندو کو بتایا کہ پولیس نے برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف ازخود نوٹس لے کر شکایت درج کی ہے، کیونکہ انہدام سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

سنگھ نے کہا جس زمین پر یہ مزار واقع ہیں، اس کے مالکان نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے انہیں اپنی مرضی سے اس کی تعمیر کی تھی۔ یہ تجاوزات کے دائرے میں  نہیں تھے۔

دیو بھومی رکشا ابھیان وہی تنظیم ہے، جس نے جون میں ایک بین مذہبی جوڑے کے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کے بعد مسلمانوں کو اترکاشی کے پر ولا شہر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دینے والے پوسٹر چسپاں کیے تھے۔ اس واقعے کے بعد کئی مسلم خاندانوں نے شہر چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد اترا کھنڈ کورٹ نے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت سے کہا تھاکہ وہ یہاں کی برادریوں کے درمیان امن و امان کو یقینی بنائے۔

اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے والےدیو بھومی رکشا ابھیان کے بانی درشن بھارتی نے کہا کہ تنظیم نے ہندوؤں کی ملکیت والی زمین کے اندر یا اس پر بنائے گئے مزید 25 مزاروں کی نشاندہی کی ہے اور ان کے اتحادی آنے والے دنوں میں سب کو منہدم کر دیں گے۔

Related Posts