انسدادِ دہشتگردی عدالت کا عمران خان کی بہنوں کو آج شاملِ تفتیش کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی بہنوں کو آج شاملِ تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور پہنچیں۔ عدالت نے 4 الگ الگ مقدمات میں دونوں خواتین کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج

توسیع کے بعد بھی دونوں خواتین کی مدتِ ضمانت آج ختم ہوگئی۔ مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کی اور دونوں خواتین کو شاملِ تفتیش کرنے پر سوال کیا جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو آگہی دی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ابھی تک عمران خان کی بہنوں کو شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا ہے۔ علیمہ خان نے سماعت کے دوران کہا کہ میری ان سے گزارش ہے کہ ہمیں شاملِ تفتیش کریں۔ عظمیٰ خان نے بھی یہی بات دہرائی۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ عدالت کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنا ہمارا حق ہے۔ ہم کب سے انہیں شاملِ تفتیش کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ عدالت نے تفتیش کے وقت کے متعلق استفسار کیا تو عظمیٰ خان نے کہا کہ ہم 3 ماہ سے چکر کاٹ رہے ہیں۔

عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا کہ ہمیں شاملِ تفتیش نہیں کیا جارہا جس پر عدالت نے تفتیشی افسران کو علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو آج ہی شاملِ تفتیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

Related Posts