پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ تصاویر میں فلٹر کا استعمال نہیں کیا ہے۔
حمائمہ ملک نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر تھیں مگر مختصر وقت کے دوران ہی ان کے ہزاروں چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کئے گئے۔
مزید پڑھیں:نور بخاری نے ماہرہ خان کو اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دے دیا
اداکارہ حمائمہ ملک متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔