نواز شریف واپس آکر مایوسیوں کا خاتمہ کریں گے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف واپس آکر مایوسیوں کا خاتمہ کریں گے، مریم نواز
نواز شریف واپس آکر مایوسیوں کا خاتمہ کریں گے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے آنے سے مہنگائی اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا اور وہ چہرے سب کو یاد ہیں، مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو پاکستان 2016 میں بنتا دکھائی دے رہا تھا اس سے عوام کو توقعات تھیں، وہ توقعات کیوں پوری نہ ہو سکیں اس کا جواب عوام کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے چیلنجز کا اسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیا تھا، 4 سال کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے، مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ نواز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی کا حق دیں گے جس سے 10 سال محروم رکھا گیا، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کیلیے پکارتے رہے، صوبے کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا، 10 سال میں صوبے کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، 10 سال ہیلی کاپٹر سے نیچے پاؤں نہ اتارا۔

مزید پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر گرفتار

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانا ہے، صوبے کے عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحصیل کی سطح پر یوتھ کو آرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرنے جا رہے ہیں۔

Related Posts