اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے پاکستان رینجرز کے ایک اہلکار کو لوٹ لیا اور مزاحمت پر اسے زخمی بھی کیا۔
ڈکیتوں نے رینجرز اہلکار سے شادی کے لیے خریدا گیا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان اور 20 ہزار روپے نقدی چھین لی اور موقع سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
رینجرز کے زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر گرفتار
پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار نے ڈکیتوں سے مقابلہ کیا، جس پر انہوں نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔