روہت شرما کا پاک بھارت میچ سے بڑا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روہت شرما کا پاک بھارت میچ سے بڑا بیان سامنے آگیا
روہت شرما کا پاک بھارت میچ سے بڑا بیان سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ایشیاء کپ کے سلسلے ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل بڑا بیان سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں میرا دیر تک کھیلنا ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے۔روہت شرما نے پاکستانی بولرز کو خطرناک قرار دے دیا۔

بھارتی کپتان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین، نسیم اور حارث رؤف کوالٹی بولرز ہیں، ہمارے پاس نیٹ میں یہ تینوں بولرز دستیاب نہیں تھے لیکن ہمیں ان تینوں کے خلاف بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچ بائے میچ چل رہے ہیں اور ابھی فوکس پاکستان پر ہے، ٹاس جیتو میچ جیتو والا کیس نہیں ہے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

روہت شرما نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ ہم کل ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہم اگر پاکستان کے خلاف اچھا کھیلیں گے تو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تجربے کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ دو سال میں ہم نے رسک لے کر کرکٹ کھیلی ہے، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم اچھی ہے کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہراسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے کولمبو پہنچ گئی

روہت شرما نے کہا کہ ہم نے کافی کھلاڑیوں کو آزمایا ہے غلطیوں کو قابو کرلیا ہے، جب بھی غلطی ہوتی ہے ہم اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Posts