چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر گرفتار
چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر گرفتار

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس گرفتار کرکے اسلام آباد روانہ ہوچکی ہے، اسلام آباد منتقلی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی تھی، نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

پرویز الٰہی نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کا کہا تھا۔

عدالت نے جمعہ کے روز پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم د یا تھا۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے جب پہلی بار لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی تو عدالت نے ان کو تمام کیسز میں ضمانت دی تھی اور انہیں کسی بھی پینڈنگ انکوائری میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے اس سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے دو رکنی بینچ کے روبرو اپیل دائر کی تھی جس نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

Related Posts