پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
رواں سال دونوں کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی تھی اور اب وہ بہت جلد نیٹ فلکس کی پاکستانی سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیت لو میں نظر آئیں گے۔
حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی یہ مقبول جوڑی فواد خان کی اہلیہ صدف کنول کے برائیڈل کلیکشن کے فوٹو شوٹ کیلئے اکٹھی ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔