منیلا: فلپائن کے دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 16 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں جس گھر میں آگ لگی وہاں مالک مکان اپنے رشتے داروں کے ساتھ سکونت اختیار کئے ہوئے تھا، دونوں منزلوں پر مجموعی طور پر تین خاندان رہائش پذیر تھے۔
رہائشی عمارت کے زیر زمین منزل میں کپڑوں کی پرنٹنگ کا کام کیا جاتا تھا، وہیں کپڑوں کا گودام بھی تھا اور مبینہ طور پر آگ اسی میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔
آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ہلاک ہونے والوں میں مالک مکان، اہل خانہ اور ملازمین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا روڈ میپ کل پیش کرے گا
امدادی کاموں کے دوران 16 لاشیں نکالی گئیں اور 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کے عمل میں مزید 2 گھنٹے لگ گئے۔