سائفر کیس، عدالت نے عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13ستمبر تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان
مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان

اٹک: عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ کی مدت میں 13ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر گمشدگی کیس میں عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے  اٹک جیل میں کی جبکہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سنائی سزا کے بعد سے اٹک جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس، سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ مسترد 

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، تاہم اسی روز عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی جس کے متعلق مقدمے کی سماعت آج کی گئی ہے۔

خصوصی عدالت نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء بھی اٹک جیل میں موجود تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا تھا۔

 وزارتِ قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کانوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سماعت کیلئے وزارتِ داخلہ کو سکیورٹی تحفظات تھے، کیس کی سماعت جیل میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہوگی۔

Related Posts