پیوٹن نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پیوٹن نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی
پیوٹن نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی

ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرپیوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے۔

کریملن کے مطابق جی 20 اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کریں گے۔ قبل ازیں ایک روسی صدرپیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے مطابق پیوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار کو خفت، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے کی امید

خیال رہے کہ بھارت میں جی20ممالک کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ نئی دلی میں منعقد ہونا ہے۔

Related Posts