پریانکا چوپڑا سے متعلق بیان پر تنقید، معمر رانا کی اہلیہ شوہر کے دفاع میں سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی رنگت پر متنازع بات کہنے پر تنقید کا سامنا کرنے والے اداکار معمر رانا کی اہلیہ شوہر کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

گزشتہ دنوں معمررانا نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کی تھی۔

شو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی دورے کے دوران جب وہ سلمان خان کے ساتھ بیٹھے تو ان سے ملنے کے لیے پریانکا چوپڑا آئیں لیکن وہ انہیں اس وجہ سے نہیں پہچان سکے، کیوں کہ وہ میک اپ کے بغیر بالکل مختلف دکھائی دیں۔

معمر رانا کا مزید کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا کو بغیر میک اپ دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے اور انہیں دیکھ کر ان کا کرش (crush) ختم ہوگیا اور انہوں نے دل میں کہا سب ’بھاڑ‘ میں جائیں۔

اسی دوران نادر علی نے معمر رانا کو کہا تھا، آپ نے سوچا ہوگا کہ کالا نمک چاٹ لوں۔

معمر رانا اور نادر علی کو پریانکا چوپڑا کی رنگت پر جملے بازی اور متنازع باتیں کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دونوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
معمر رانا پر تنقید کرنے والے افراد میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ متھیرا بھی شامل تھیں، جنہوں نے ان سمیت یوٹیوبر نادر علی پر بھی خوب تنقید کی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ لوگ کون ہوتے ہیں دوسروں کی رنگت پر بات کرنے والے اور یہ کہ نادر علی صرف گوری رنگت کو ہی خوبصورتی بنا کر پیش کرتے ہیں۔

متھیرا علی کی تنقید پر معمر رانا کی اہلیہ مہناز رانا نے ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کیا اور سارا ملبہ نادر علی پر ڈال دیا۔

Moammar Rana's Wife Defends Him

Related Posts