اسرائیل میں لبنانی حزب اللہ سے رابطے اور ایرانی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ منشیات اسرائیل کو اسمگل کرنے کے الزام میں چار اسرائیلیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اخبار ’’دا یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 28 سے 39 سال کے درمیان ہیں ایک اسمگلنگ سیل کے رکن ہیں جو حزب اللہ سے ممنوعہ ادویات لاتا اور تقسیم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جب حضور نے خواب میں حضرت بلال حبشی سے شکوہ کیا
اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ( شاباک) نے انہیں گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ چاروں پر حزب اللہ سے حاصل کردہ جدید دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام تھا۔