سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان
سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کی جائے گی۔

آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول ایک مشکلات کا باعث بن چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے لئے کہا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حیدر آباد پولیس نے سکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان سکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ہی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کے 3 میچز سمیت 9 میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی اب ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کی توقع کی جارہی ہے۔

حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کے سابق میچ ریفری اور ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی انتقال کر گئے

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 2 دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے، راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہے جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts