بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ میرے بیٹے سنی دیول کو بالی ووڈ میں اس کی اصل پہچان نہیں ملی۔
حال ہی میں سنی دیول کی فلم غدر 2 کی کامیابی پر والد دھرمیندر نے بھارتی اخبار کے ساتھ گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ سنی اور بوبی دونوں بہت اچھا کام کررہے ہیں لیکن پھر بھی انڈسٹری میں ہمارے خاندان کو وہ پہچان نہیں مل سکی جو ہمیں ملنی چاہئیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرا خاندان آج جس مقام پر بھی ہے اس کے پیچھے ہمارے مداحوں کا ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ سنی دیول کی فلم غدر 2 کو کافی پذیرائی ملی ہے اور لوگ فلم دیکھنے کے لیے تھیٹر جارہے ہیں جس پر سنی دیول کے والد بہت خوش ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ باکس آفس پر غدر 2 نے دو دن قبل اپنی ریلیز سے اب تک 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔