پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس تقریباً 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 48,898.82 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 616.06 پوائنٹس یا 1.29 فیصد اضافے کے ساتھ 48,424.4 پر بند ہوا۔
سرمایہ کار حکومت کے گردشی قرضے کے منصوبے پر کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث محتاط رہے۔ تاہم، جمعہ کو MSCI سہ ماہی جائزہ اپ ڈیٹ پر دلچسپی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں:کراچی کے شہری بدترین گیس بحران کیلئے تیار ہوجائیں، 12 تا 27 اگست گیس کی شدید قلت ہوگی
ماہرین نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی وجہ پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت کو قرار دیا۔