کراچی کے شہری بدترین گیس بحران کیلئے تیار ہوجائیں، 12 تا 27 اگست گیس کی شدید قلت ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے شہریوں کو آنے والے دنوں میں بدترین گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، شہر میں 12 سے 27 اگست گیس کی سپلائی میں کمی ہوگی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس سپلائی میں 107 ایم ایم سی ایف ڈی کمی ہوگی جس سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔

اس حوالے سے ایس ایس جی سی نے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے، جس کے مطابق مینٹیننس کے باعث گیس فیلڈ کی سالانہ بندش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

جشنِ آزادی، پی آئی اے کا ٹکٹس کے نرخوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل نے کنڑ پاسا کھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کردیا ہے۔ گیس فیلڈ کی 16دنوں کے لیے 3 مراحل میں مینٹیننس کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق 8 دن کیلئے گیس کا مکمل شٹ ڈاؤن بھی ہوگا۔ 4 دنوں کے2 جزوی گیس شٹ ڈاؤن ہوں گے۔ مکمل شٹ ڈاؤن میں 107 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا۔ دونوں جزوی شٹ ڈاؤنز میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا۔

گیس ذخائر میں مسلسل کمی سے طلب اور رسد کا فرق پہلے ہی متاثر ہے۔ مینٹیننس سے لائنوں کےآخری حدود پر واقع صارفین کو دباؤ کا سامنا ہوگا۔

Related Posts