پی ڈی ایم حکومت اختتام پذیر، تحریکِ انصاف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت نے آج پی ڈی ایم حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ فیصلہ کور کمیٹی اجلاس میں سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے قائدین اور کارکنان آج یومِ تشکر منائیں گے۔ پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 16 ماہ پر محیط حکومت کے خاتمے پر یومِ تشکر منائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سمری پر دستخط، وفاقی کابینہ ٹوٹ گئی، قومی اسمبلی تحلیل

اجلاس کے دوران پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کا پی ٹی آئی کے نقطۂ نظر سے تفصیلی جائزہ، مہنگائی اور معیشت کی تباہی سمیت دیگر تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

تاحال چیئرمین پی ٹی آئی اٹک کی جیل میں قید ہیں اور تاحال عمران خان کی رہائی کے امکانات نظر نہیں آتے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کے متعلق عدالت کے رویے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کردئیے جس سے وفاقی کابینہ ٹوٹ گئی اور قومی اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے۔

 پی ڈی ایم کا کم و بیش ڈیڑھ سال پر محیط دورِ حکومت وزیر اعظم کی جانب سے سمری صدرِ مملکت کو بھیجنے اور پھر صدر کے دستخط کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔ صدر دستخط نہ کرے تو قومی اسمبلی 48گھنٹوں میں از خود تحلیل ہوجاتی ہے۔

Related Posts