معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے ایک ٹاک شو میں محسن عباس حیدر سے ماضی میں کیے گئے تبصرے پر سرعام معافی مانگ لی ہے۔
محسن عباس حیدر کے ٹاک شو پبلک ڈیمانڈ کی حالیہ قسط میں حمیمہ ملک بطور مہمان جلوہ گر ہوئیں اور شو کے دوران اداکارہ نے محسن عباس حیدر سے ان سخت الفاظ پر باضابطہ معافی مانگ لی، جو وہ پہلے ان کے خلاف استعمال کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں نے زندگی میں کبھی بھی آپ کے بارے میں کچھ کہا ہے تو میں آن اسکرین کہنا چاہوں گی کہ وقت بدلتا ہے لوگ بدل جاتے ہیں اور اُن کے اظہار کرنے کا طریقہ کار بھی بدل جاتا ہے، اداکارہ نے محسن عباس حیدر سے شو میں بالواسطہ معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کو 2019 میں اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد اُن کو کئی اداکاروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔