شمعون عباسی نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حال ہی میں شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی عنزیلہ عباسی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تاہم اکلوتی بیٹی کی شادی میں شمعون عباسی کی غیر موجودگی نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کیلئے تین فنکشنز کا اہتمام کیا جن میں مہندی، شینڈی اور ولیمہ شامل تھے، اِن تینوں فنکشنز میں سابق شوہر شمعون عباسی کےعلاوہ دوستوں اور دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔

تاہم ، گزشتہ روز شمعون عباسی کی بہن اداکارہ انوشے عباسی نے ایک انسٹا اسٹوری پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کے حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے دعا کرنے کو کہا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ شمعون بھائی آج ایک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس اطلاع کے بعد ایسا لگتا ہے کہ 50 سالہ اداکار کار حادثے کی وجہ سے بیٹی کی شادی میں شریک نہیں ہوسکے لیکن اس سب کے باوجود بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر کسی کا بھی نام لیے بغیر ایک پیغام شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ میں اپنی زندگی میں بے حس اور بے شرم لوگوں کے ساتھ کوئی تعلق رکھوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے ساتھ میرا رشتہ کیا ہے، لیکن میں ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتا ہوں چاہے کچھ بھی ہو۔‘

واضح رہے کہ یہ پوسٹ بعد میں اداکار کی جانب سے ڈیلیٹ کردی گئی۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے 1997 میں شادی کی تھی اور پھر 2009 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Related Posts