رواں ہفتے 8 اگست سے 13 اگست تک نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بعض ناظرین کو نیٹ فلکس سیریز کے انتخاب میں مشکل ہوتی ہے انھی لوگوں کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سے آپ باآسانی کسی بھی سیریز یا فلم کا انتخاب کرسکتے ہیں؟
زومبیورس
زومبیورس نیٹ فلکس کی نئی ریئلیٹی سیریز ہے جس کی کہانی مردہ اور زندہ لوگوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس کا آغاز 8 اگست سے ہوگا۔
ہارٹ آف اسٹون (11 اگست)
بلاشبہ ہارٹ آف اسٹون ایک ہالی ووڈ فلم ہے تاہم اس میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ڈیبیو کیا ہے۔ فلم میں عالیہ کے علاوہ گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنین نے اہم کردار نبھائے ہیں جبکہ اس کی ہدایات ٹام ہارپر نے دیں۔
بی ہائینڈ یور ٹَچ
بی ہائینڈ یور ٹچ ایک جنوبی کوریا کی ٹیلی ویژن سیریز ہے جس میں ہان جی من، لی من کی، اور سوہو نے اداکاری کی ہے۔ اس کا پریمیئر 12 اگست 2023 کو ہونا ہے اور اس کی قسط ہفتہ اور اتوار کو نشر کی جائیگی۔
میری مائی ڈیڈ باڈی
میری مائی ڈیڈ باڈی ایک مافوق الفطرت کامیڈی پراسرار فلم ہے جس کی کاسٹ میں گریگ سو، آسٹن لن، اور گنگل وانگ شامل ہیں۔
فلم میں بھوتوں کی شادی کے روایتی رسوم و رواج کو پولیس ہینڈلنگ کیس کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے، فلم میں دکھایا جائے گا کہ سچ کی تلاش کے دوران انسان اور بھوت کو پیار ہو جاتا ہے۔
پین کِلر
نیٹ فلکس شو پین کِلر ایک فرضی کہانی ہے جوحقیقی واقعات پر مبنی ہے جو سیکلر فیملی ، پرڈیو فارما، اوراُن کی دوائی اوژی کونٹن کی مارکیٹنگ اور تقسیم کے ارد گرد رونما ہوئی ہے۔ پیٹر برگ کی ہدایت کاری میں بننے والے اس شو میں میتھیو بروڈرک اور اوزو اڈوبا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔