طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔
کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں کئی طلبہ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
حکام کے مطابق آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصد کیلئے بند رہے گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق تمام طلباء کو یونیورسٹی ہوسٹل خالی کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پنجگور میں بارودی سرنگ کا دھماکا، یو سی چیئرمین سمیت 7 جاں بحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے ہاسٹل خالی کرانے سے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ بہار کالونی میں فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار شہید ہوگیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری بہار کالونی الفلاح چوکی کے باہر فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد شہید ہوگیا۔
ترجمان رینجرز کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔