عمران خان کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو وارنٹ لے کر جاتا تھا یہ اس پر حملہ آور ہو جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی سے جب جواب مانگا جاتا تو وہ اداروں پر حملہ کرتے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کیخلاف فیصلہ عجلت میں ہوا، عدالت میں چیلنج کرینگے۔شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ مواقع ہونے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں جھوٹ بولتے رہے، قانونی تقاضے پورے ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک چوری کا عوام کو پتا چلا تو چور احتساب سے بھاگتا رہا، 190 ملین پاؤنڈ، فارن فنڈنگ اور سائفر کی سزا باقی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب نواز شریف پر الزام لگا تو انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا کہ میرا احتساب کیا جائے، نواز شریف 150 سے زائد پیشیوں پر گئے اور جواب بھی دیا تھا۔

Related Posts