توشہ خانہ کیس میں سزا، عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کرنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پولیس کی نفری لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنیکی دھمکی پر عمل کا اعلان

عمران خان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے مختلف ناکوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ایف سی اور رینجرز اہلکاروں نے مرکزی شاہراہوں میں گشت شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے شہر میں سرگرم سیاسی کارکنان کی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں، ممکنہ احتجاج کی صورت میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا امکان ہے۔

Related Posts