توشہ خانہ فوجداری کیس، عدالت نے عمران خان کو3سال قید کی سزا سنا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 3سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے سنائی۔ عدالت نے کچھ ہی دیر قبل عمران خان کے خلاف فوجداری سے متعلق کارروائی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ استحصالِ کشمیر، پاکستان میں شہر شہر احتجاج اور ریلیاں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اگر عمران خان نے 1 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کیا تو 6 ماہ کی مزید قید بھگتنا ہوگی۔ قبل ازیں سماعت کے دوران 2 بار وقفہ لینے کے بعد سیشن جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے وکلا کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

سیشن جج نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی ساڑھے 12 بجے عمران خان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا کو پیش ہونے کیلئے وقت دینے کی غرض سے سماعت میں 2 بار وقفہ لیا تاہم وکلا پیش نہ ہوسکے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز ہونے والی سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ متعدد بار کیس کال کیا گیا، تاہم ملزم کی جانب سے کوئی حاضر نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہمارا بندہ نیب کورٹ میں ساڑھے 11 بجے گیا، تاہم ملزم پیش نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سے غلط بیانی کی گئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ خواجہ حارث نیب کورٹ میں مصروف ہیں تاہم ایسا نہیں ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ 

Related Posts