کراچی، اورنگی ٹاؤن میں نوجوان دکاندار شادی سے 1ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان دکاندار کو مسلح افراد نے معمولی تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا ہے۔ مقتول کی 1 ماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے جواں سال چائے فروش دکاندار کو فائرنگ کرکے  قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمان آسانی سے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہان ہے کہ مقتول شخص کا نام فاروق تھا جو اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ میں رہتا تھا جس کی 30 روز بعد شادی تھی۔ شادی کے متعلق اس کے ایک دوست نے آگہی دی۔

مقتول کے دوست جان شیر کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے آ کر ہوٹل میں بیٹھے ہوئے فاروق پر تلخ کلامی کے بعد اسلحہ نکال کر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بھی وہسکتا ہے۔

جان شیر نے کہا کہ فاروق ہوٹل چلانے کے علاوہ سیاسی جماعت کے علاقائی وارڈ کا صدر بھی تھا، تاہم اس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ فاروق کے چہرے پر 2 جبکہ ہاتھ پر 1 گولی لگی۔

 

Related Posts