فیصل آباد میں معروف برانڈ کے اسٹور پر سستے لان کی سیل کے دوران شدید رش میں ریک سے کپڑے دیکھتے ہوئےخواتین آپس میں لڑپڑیں۔
خواتین کی تکرار، گالم گلوچ سے ہوتے ہوئی ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کے بعد خواتین کے مرد رشتہ دار بھی لڑائی میں کود پڑے اورایک دوسرے پر خوب جوتے اور مکے برسانا شروع کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:
کے الیکٹرک پر قبضے کی جنگ، نئے مالک کی جانب سے سستی بجلی کا دعویٰ۔ حقیقت کیا ہے؟
لڑائی کے دوران ایک شخص نے پستول نکال لیا جسے اسٹور انتظامیہ نے قابو کیا، بعد ازاں پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برانڈ کے اسٹور پر ہونے والے جھگڑے کے معاملے میں 10 افراد کے خلاف تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔