خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تمام تیاریاں مکمل، تقریب کل ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے لیے اپنی تیاری اور انتظامات کی تکمیل کا اعلان کیا ہے، تقریب کل ہوگی۔

صدارت عامہ سے منسلک ایجنسیوں نے سپرد کردہ ذمہ داریوں کو مکمل کرلیا ہے۔ صحن مطاف برقی کرنٹ کو کنٹرول کرنے والے مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ صدارت عامہ کی ہدایت کے مطابق خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ ہٹا دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی صدارت عامہ کی ہدایت پر خانہ کعبہ کے دروازے سے پردہ ہٹا دیا گیا تاکہ کل بعد نماز فجر خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دیا جا سکے۔

خانہ کعبہ کے اندرونی دیواروں کو آب زم زم، مشک اور عرق گلاب سے دھویا جائے گا جس کی سعادت مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل حاصل کریں گے۔

خانہ کعبہ کے اندرونی فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا جس کے بعد کھجور کے پتوں سے فرش اور دیواروں کو خشک کیا جائے گا۔

خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو سفید کپڑے کی مدد سے چمکایا جائے گا۔ امورِ حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس خانہ کعبہ کو غسل دینے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

Related Posts